سنن ابي داود
كتاب اللباس— کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
باب مَنْ كَرِهَهُ باب: ریشم کی حرمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4046
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بِهَذَا زَادَ وَلَا أَقُولُ نَهَاكُمْ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´اس سند سے بھی ابراہیم بن عبداللہ سے یہی روایت مروی ہے` اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ” تمہیں منع فرمایا ہے “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´ریشم کی حرمت کا بیان۔`
اس سند سے بھی ابراہیم بن عبداللہ سے یہی روایت مروی ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ میں یہ نہیں کہتا کہ " تمہیں منع فرمایا ہے۔" [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4046]

فوائد ومسائل:
1: ان احادیث سے حضرات علی، ابن عمر، ابو موسی اور ابن الزبیررضی اللہ اور تابعین میں سے حسن بصری اور ابن سیرین وغیرہ کا استدلال ہے کہ ریشم اور سونا عورتوں اور مردوں سبھی کے لئے جائز ہے مگر دیگر صحیح احادیث کی روشنی میں ریشم اور سونا عورتوں کے لئے حلال اور مردوں کے لئے حرام ہے۔
2: زعفران کا رنگ اور خوشبو عورتوں کے لئے مباح ہے، لیکن مردوں کے لیے نہیں۔
3: رکوع اور سجدہ تسبیح اور دعا کا مقام ہے نہ کہ تلاوت قرآن کا۔
الا یہ کہ قرآنی دعائیں بہ نیت دعا سجدے میں پڑھنے تو جائز ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4046 سے ماخوذ ہے۔