سنن ابوداود — حدیث نمبر 4022
باب: نیا لباس پہنے تو کون سی دعا پڑھے؟
باب مَا يَقُولُ إِذَا لَبِسَ ثَوْبًا جَدِيدًا
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ لَمْ يَذْكُرْ فِيهِ أَبَا سَعِيدٍ ، وَحَمَّادُ ابْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ : عَنْ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَالثَّقَفِيُّ سَمَاعُهُمَا وَاحِدٌ .
´اس سند سے بھی جریری سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے` ابوداؤد کہتے ہیں : عبدالوہاب ثقفی نے اس میں ابوسعید کا ذکر نہیں کیا ہے اور حماد بنطسلمہ نے جریری سے جریری نے ابوالعلاء سے ابوالعلاء نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : حماد بن سلمہ اور ثقفی دونوں کا سماع ایک ہی ہے ۔
مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن دینار نے بیان کیا، بواسطہ جریری کے، انہوں نے اپنی سند سے مذکورہ بالا کے ہم معنی روایت کیا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”عبدالوہاب ثقفی نے اپنی سند میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا۔“ اور حماد بن سلمہ نے کہا: «عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ» ”جریری سے، انہوں نے ابوالعلاء سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کیا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”حماد بن سلمہ اور (عبدالوہاب ثقفی) ثقفی دونوں کا سماع ایک جیسا ہے (دونوں مرسل بیان کرتے ہیں)۔“