سنن ابي داود
كتاب الطب— کتاب: علاج کے احکام و مسائل
باب فِي تَعْلِيقِ التَّمَائِمِ باب: تعویذ لٹکانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3884
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جھاڑ پھونک ، نظر بد یا زہریلے ڈنک کے علاوہ کسی اور چیز کے لیے نہیں “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´تعویذ لٹکانے کا بیان۔`
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جھاڑ پھونک، نظر بد یا زہریلے ڈنک کے علاوہ کسی اور چیز کے لیے نہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3884]
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جھاڑ پھونک، نظر بد یا زہریلے ڈنک کے علاوہ کسی اور چیز کے لیے نہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3884]
فوائد ومسائل:
دیگر صحیح روایات میں یہ الفاظ ہیں کہ دم جھاڑ نظرِبد، بخار یا زہریلے ڈنگ میں ہے۔
نیز صحیح احادیث سے ثابت ہو تا ہے کہ دم جھاڑ جو اسمائے الہی اور مسنون دُعائوں میں سے ہوں سبھی امراض میں مفید ہوتے ہیں۔
بد نظری اور زہریلے ڈنگ میں ان کی اہمیت اور تاثیر زیادہ ہوتی ہے.

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3884 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 858 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
858- سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کایہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دم صرف نظر لگنے کا ہوتا ہے یا بچھو کے کاٹنے کا ہوتا ہے۔“ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:858]
فائدہ:
صحیح بخاری میں یہ موقوفاً ہے۔ نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ نظر لگنے یا بخار کی وجہ سے دم کرانا مسنون ہے۔
صحیح بخاری میں یہ موقوفاً ہے۔ نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ نظر لگنے یا بخار کی وجہ سے دم کرانا مسنون ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 857 سے ماخوذ ہے۔