سنن ابي داود
كتاب الطب— کتاب: علاج کے احکام و مسائل
باب مَا جَاءَ فِي الرُّقَى باب: جھاڑ پھونک کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، وابْنُ السَّرْحِ ، قَالَ أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، وقَالَ ابْنُ السَّرْحِ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ،عَنْ عَمْروِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَقَالَ ابْنُ صَالِحٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ أَحْمَدُ : وَهُوَ مَرِيضٌ ، فَقَالَ : اكْشِفِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ ثُمَّ أَخَذَ تُرَابًا مِنْ بَطْحَانَ فَجَعَلَهُ فِي قَدَحٍ ، ثُمَّ نَفَثَ عَلَيْهِ بِمَاءٍ وَصَبَّهُ عَلَيْهِ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : قَالَ ابْنُ السَّرْحِ يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدٍ : وَهُوَ الصَّوَابُ .
´ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے ، وہ بیمار تھے تو آپ نے فرمایا : «اكشف الباس رب الناس " . عن ثابت بن قيس» ” لوگوں کے رب ! اس بیماری کو ثابت بن قیس سے دور فرما دے “ پھر آپ نے وادی بطحان کی تھوڑی سی مٹی لی اور اسے ایک پیالہ میں رکھا پھر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس پر دم کیا اور اسے ان پر ڈال دیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ابن سرح کی روایت میں یوسف بن محمد ہے اور یہی صحیح ہے ۔
جناب یوسف بن محمد یا محمد بن یوسف بن ثابت بن قیس بن شماس اپنے والد سے، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کے ہاں آئے۔ احمد نے کہا: ”جبکہ وہ مریض تھے تو آپ ﷺ نے دعا فرمائی «اكْشِفِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ» ”اے لوگوں کے پالنے والے! اس تکلیف کو ثابت بن قیس بن شماس سے دور فرما دے۔“ پھر آپ ﷺ نے وادیِ بطحان کی مٹی لی، اسے ایک پیالے میں ڈالا، پھر اس پر پانی پھونک کر ڈالا اور پھر اسے اس پر چھڑک دیا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”ابن السرح نے راوی کا نام یوسف بن محمد ذکر کیا ہے اور یہی صحیح ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، وہ بیمار تھے تو آپ نے فرمایا: «اكشف الباس رب الناس " . عن ثابت بن قيس» " لوگوں کے رب! اس بیماری کو ثابت بن قیس سے دور فرما دے " پھر آپ نے وادی بطحان کی تھوڑی سی مٹی لی اور اسے ایک پیالہ میں رکھا پھر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس پر دم کیا اور اسے ان پر ڈال دیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ابن سرح کی روایت میں یوسف بن محمد ہے اور یہی صحیح ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3885]
یہ روایت پانی وغیرہ پر دم کرنے کے لیئے بطور دلیل پیش کی جاتی ہے، ابنِ حبان نے اس کو صحیح کہا ہے، لیکن یوسف بن محمد کو ان کے علاوہ کسی نے ثقہ نہیں کہا۔