سنن ابي داود
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب فِي أَكْلِ الثُّومِ باب: لہسن کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3829
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا . ح حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ بَحِيرٍ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي زِيَادٍ خِيَارِ بْنِ سَلَمَةَ ، أَنَّهُ " سَأَلَ عَائِشَةَ عَنِ الْبَصَلِ ؟ فَقَالَتْ : إِنَّ آخِرَ طَعَامٍ أَكَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامٌ فِيهِ بَصَلٌ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوزیاد خیار بن سلمہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پیاز کے متعلق پوچھا کیا تو آپ نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری کھانا تناول کیا اس میں پیاز تھی ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´لہسن کھانے کا بیان۔`
ابوزیاد خیار بن سلمہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پیاز کے متعلق پوچھا کیا تو آپ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری کھانا تناول کیا اس میں پیاز تھی۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3829]

فوائد ومسائل:
فائدہ: یہ روایت سندا ضعیف ہے۔
لیکن کھانے میں اچھی طرح پکی ہوئی پیاز یا لہسن جس سے ان کی بو ختم ہو جائےاستعمال کرنے میں مضائقہ نہیں ہے۔
فائدہ: یہ روایت سندا ضعیف ہے۔
لیکن کھانے میں اچھی طرح پکی ہوئی پیاز یا لہسن جس سے ان کی بو ختم ہو جائےاستعمال کرنے میں مضائقہ نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3829 سے ماخوذ ہے۔