سنن ابي داود
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب فِي أَكْلِ الثُّومِ باب: لہسن کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3828
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ أَبُو وَكِيعٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضَي اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : " نُهِيَ عَنْ أَكْلِ الثُّومِ إِلَّا مَطْبُوخًا " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : شَرِيكُ بْنُ حَنْبَلٍ .
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` لہسن کھانے سے منع فرمایا گیا ہے مگر یہ کہ پکا ہوا ہو ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : شریک ( جن کا ذکر سند میں آیا ہے ) وہ شریک بن حنبل ہیں ۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ”لہسن کھانے سے منع کیا گیا ہے سوائے اس کے کہ پکا ہوا ہو۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”سند میں مذکور راوی شریک سے مراد شریک بن حنبل ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1808 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´پکا ہوا لہسن کھانے کی اجازت کا بیان۔`
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ لہسن کھانے سے منع کیا گیا ہے سوائے اس کے کہ وہ پکا ہوا ہو ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأطعمة/حدیث: 1808]
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ لہسن کھانے سے منع کیا گیا ہے سوائے اس کے کہ وہ پکا ہوا ہو ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأطعمة/حدیث: 1808]
اردو حاشہ:
وضاحت: 1؎: پکنے سے اس میں پائی جانے والی بو ختم ہوجاتی ہے، اس لیے اسے کھا کر مسجد جانے میں کوئی حرج نہیں۔
نوٹ:
(سند میں ابواسحاق سبیعی مختلط اورمدلس راوی ہیں، لیکن شواہد کی بناپر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، الإرواء: 2512)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1808 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1809 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´پکا ہوا لہسن کھانے کی اجازت کا بیان۔`
شریک بن حنبل سے روایت ہے کہ علی رضی الله عنہ لہسن کھانا مکروہ سمجھتے تھے، سوائے اس کے کہ وہ پکا ہوا ہو۔ [سنن ترمذي/كتاب الأطعمة/حدیث: 1809]
شریک بن حنبل سے روایت ہے کہ علی رضی الله عنہ لہسن کھانا مکروہ سمجھتے تھے، سوائے اس کے کہ وہ پکا ہوا ہو۔ [سنن ترمذي/كتاب الأطعمة/حدیث: 1809]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ا بوا سحاق سبیعی مدلس اور مختلط راوی ہیں)
نوٹ:
(سند میں ا بوا سحاق سبیعی مدلس اور مختلط راوی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1809 سے ماخوذ ہے۔