سنن ابي داود
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب فِي أَكْلِ الثُّومِ باب: لہسن کھانے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَيْسَرَةَ يَعْنِي الْعَطَّارَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ ، وَقَالَ : " مَنْ أَكَلَهُمَا فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا ، وَقَالَ : إِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ آكِلِيهِمَا ، فَأَمِيتُوهُمَا طَبْخًا "، قَالَ : يَعْنِي الْبَصَلَ وَالثُّومَ .
´قرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو درختوں سے منع کیا ، اور فرمایا : ” جو شخص انہیں کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے “ اور فرمایا : ” اگر تمہیں کھانا ضروری ہی ہو تو انہیں پکا کر مار دو “ ۔ راوی کہتے ہیں : آپ کی مراد پیاز اور لہسن سے تھی ۔
سیدنا معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان دو سبزیوں سے منع کیا ہے اور فرمایا ہے: ”جس نے یہ کھائی ہوں وہ ہرگز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔“ اور فرمایا: ”اگر تم نے انہیں ضرور ہی کھانا ہو تو پکا کر ان کی بو ختم کر لیا کرو۔“ راوی نے کہا: ”ان سبزیوں سے مراد پیاز اور لہسن ہے۔“