سنن ابي داود
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے مسائل
باب مَنْ قَالَ إِنَّهُ يَأْكُلُ مِمَّا سَقَطَ باب: زمین پر گری ہوئی چیزوں کے کھانے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ، وَأَبُو بَكْرٍ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ وَهَذَا لَفْظُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مُعْتَمِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي حَكَمٍ الْغِفَارِيَّ يَقُولُ : حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي ، عَنْ عَمِّ أَبِي رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ ، قَالَ : كُنْتُ غُلَامًا أَرْمِي نَخْلَ الْأَنْصَارِ ، فَأُتِيَ بِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " يَا غُلَامُ لِمَ تَرْمِي النَّخْلَ ؟ قَالَ : آكُلُ ، قَالَ : فَلَا تَرْمِ النَّخْلَ وَكُلْ مِمَّا يَسْقُطُ فِي أَسْفَلِهَا ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ فَقَالَ : اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ " .
´رافع بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں کم سن تھا اور انصار کے کھجور کے درختوں پر ڈھیلے مارا کرتا تھا ، لوگ مجھے ( پکڑ کر ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے ، آپ نے فرمایا : ” بچے ! تم کھجور کے درختوں پر کیوں پتھر مارتے ہو ؟ “ میں نے عرض کیا : ( کھجوریں ) کھانے کی غرض سے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پتھر نہ مارا کرو ، جو نیچے گرا ہو اسے کھا لیا کرو “ ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا ، اور میرے لیے دعا کی کہ اے اللہ اس کے پیٹ کو آسودہ کر دے ۔
سیدنا رافع بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں لڑکپن میں انصاریوں کی کھجوروں کو (پتھر وغیرہ) مارا کرتا تھا تو مجھے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”اے لڑکے! تو کھجوروں کو کیوں مارتا ہے؟“ میں نے کہا: ”پھل کھانے کے لیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مت مارا کر، جو نیچے گری پڑی ہوں وہ کھا لیا کر۔“ پھر آپ ﷺ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور دعا دی: «اللّٰهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ» ”اے اللہ! اس کے پیٹ کو سیر کر دے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
رافع بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں انصار کے کھجور کے درختوں پر پتھر مارتا تھا، ان لوگوں نے مجھے پکڑ لیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے آپ نے پوچھا: " رافع! تم ان کے کھجور کے درختوں پر پتھر کیوں مارتے ہو؟ " میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بھوک کی وجہ سے، آپ نے فرمایا: " پتھر مت مارو، جو خودبخود گر جائے اسے کھاؤ اللہ تمہیں آسودہ اور سیراب کرے۔" [سنن ترمذي/كتاب البيوع/حدیث: 1288]
نوٹ:
(سند میں ’’صالح‘‘ اوران کے باپ ’’ابوجبیر‘‘ دونوں مجہول ہیں، اور ابوداؤد وابن ماجہ کی سند میں ’’ابن ابی الحکم‘‘ مجہول ہیں نیز ان کی دادی مبہم ہیں)