سنن ابي داود
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے مسائل
باب فِي الْحَرْقِ فِي بِلاَدِ الْعَدُوِّ باب: دشمنوں کے کھیت اور باغات کو آگ لگانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2616
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِي الأَخْضَرِ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ عُرْوَةُ ، فَحَدَّثَنِي أُسَامَةُ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ عَهِدَ إِلَيْهِ فَقَالَ : أَغِرْ عَلَى أُبْنَى صَبَاحًا وَحَرِّقْ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عروہ کہتے ہیں کہ اسامہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں وصیت کی تھی اور فرمایا تھا : ” ابنی ۱؎ پر صبح سویرے حملہ کرو اور اسے جلا دو “ ۔
وضاحت:
۱؎: فلسطین میں رملہ اور عسقلان کے مابین ایک مقام کا نام ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2843 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´دشمن کی سر زمین کو آگ لگانے کا بیان۔`
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ابنیٰ نامی بستی کی جانب بھیجا اور فرمایا: ” ابنیٰ میں صبح کے وقت جاؤ، اور اسے آگ لگا دو “ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2843]

اردو حاشہ:
فائدہ: زہیر شاویش بیان کرتے ہیں: اُبني ایک جگہ کا نام ہے جو موجودہ اردن میں واقع ہے۔ (حاشہ ضعیف سنن ابن ماجہ از علامہ البانی ؒ۔)
فائدہ: زہیر شاویش بیان کرتے ہیں: اُبني ایک جگہ کا نام ہے جو موجودہ اردن میں واقع ہے۔ (حاشہ ضعیف سنن ابن ماجہ از علامہ البانی ؒ۔)
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2843 سے ماخوذ ہے۔