سنن ابي داود
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے مسائل
باب فِي تَعْلِيقِ الأَجْرَاسِ باب: جانور کے گلے میں گھنٹی لٹکانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2556
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " فِي الْجَرَسِ مِزْمَارُ الشَّيْطَانِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھنٹی کے بارے میں فرمایا : ” وہ شیطان کی بانسری ہے “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´جانور کے گلے میں گھنٹی لٹکانے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھنٹی کے بارے میں فرمایا: ” وہ شیطان کی بانسری ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2556]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھنٹی کے بارے میں فرمایا: ” وہ شیطان کی بانسری ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2556]
فوائد ومسائل:
1۔
جانوروں کے گلے میں گھنٹیاں اور گھنگرو قسم کی چیزیں باندھنا جائز نہیں۔
2۔
موسیقی کے دوسرے آلات کی حرمت بھی احادیث سے ثابت ہے۔
3۔
ایسے ہی کتا رکھنا اگر محض اظہار ہیبت اور زینت کےلئے ہوتو ناجائز ہے۔
حفاظت کی نیت سے ہو تو جائز ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2556 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2114 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’گھنٹی شیطانی آواز ہے، یا شیطان کی بانسری ہے۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5548]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
مزامير: مزمور کی جمع ہے، گیت، بانسری۔
مزامير: مزمور کی جمع ہے، گیت، بانسری۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2114 سے ماخوذ ہے۔