سنن ابي داود
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے مسائل
باب فِي الْجُنُبِ يُصَلِّي بِالْقَوْمِ وَهُوَ نَاسٍ باب: جنبی بھول کر نماز پڑھانے کے لیے کھڑا ہو جائے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 233
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ زِيَادٍ الْأَعْلَمِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ ، فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ أَنْ مَكَانَكُمْ ، ثُمَّ جَاءَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ ، فَصَلَّى بِهِمْ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ( ایک دن ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر پڑھانی شروع کر دی ، پھر ہاتھ سے اشارہ کیا کہ تم سب لوگ اپنی جگہ پر رہو ، ( پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے گھر تشریف لے گئے ، غسل فرما کر ) واپس آئے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا ، اس کے بعد آپ نے انہیں نماز پڑھائی ۔