تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
کسی انشورنس کمپنی میں لکھنے پڑھنے کے کام میں ملازمت کرنا
کسی مسلمان کے لیے کسی انشورنس کمپنی میں حساب کتاب وغیرہ کا کام کرنا جائز نہیں کیونکہ اس میں کام کرنا گناہ اور زیادتی پر تعاون کرنا ہے، جس سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے۔ ارشاد ربانی ہے :
«وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ» [المائدة : 2]
”اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔“
[اللجنة الدائمة : 3117]