تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
میں نے ایک آدمی سے کچھ مال قرض لیا تھا، پھر وہ چلا گیا اور مجھے معلوم نہیں کہ اب وہ کہاں ہے؟
اگر تمہارے ذمے کسی کا کوئی قرض یا ادھار ہے اور تجھے معلوم نہیں کہ وہ کہاں چلا گیا ہے، تم اس کی جگہ کا پتا معلوم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور اس کو قرض لوٹانے سے مایوس ہو چکے ہو تو اس کی طرف سے ثواب کی نیت کرتے ہوئے صدقہ کر دو، اگر وہ آجائے تو اس کو بتا دو، اگر وہ صدقہ جاری رکھے تو ٹھیک ہے، وگرنہ اس کا قرض اس کو ادا کر دو اور تمہارے لیے صدقے کا اجر ہوگا۔
[اللجنة الدائمة: 16513]