انبیاء پر جادو اور جنون کے الزامات: قرآنی حقیقت
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

سوال:

کیا یہ سچ ہے کہ تمام انبیاء پر جنوں اور جادو کی تہمت لگائی گئی تھی ؟

جواب :

جی ہاں یہ سچ ہے۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
كَذَٰلِكَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ ‎ ﴿٥٢﴾
”اسی طرح ان لوگوں کے پاس جو ان سے پہلے تھے کوئی رسول نہیں آیا مگر انھوں نے کہا یہ جادوگر ہے، یا دیوانہ۔“ [الذاریات: 52]
اللہ تعالی اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جیسے یہ مشرک کہہ رہے ہیں، اسی طرح ان سے پہلے اپنے رسولوں کو جھٹلانے والے لوگوں نے بھی کہا تھا : كَذَٰلِكَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ ‎ ﴿٥٢﴾

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل
1