بچہ اگر پیدائش کے بعد چلاّئے تب ہی وارث ہوگا
تحریر: عمران ایوب لاہوری

بچہ اگر پیدائش کے بعد چلاّئے تب ہی وارث ہوگا
➊ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إذا استهل المولود ورث
”اگر بچہ چلاّئے گا تو وارث ہو گا ۔“
[صحيح: إرواء الغليل: 1707 ، ابو داود: 2920 ، كتاب الفرائض: باب فى المولود يستهل ثم يموت ، بيهقى: 257/6]
➋ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ :
قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يرث الصبي حتى يستهل
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ بچہ چلاّنے سے پہلے وارث نہیں ہو گا ۔“
[صحيح: صحيح ابن ماجة: 2222 ، كتاب الفرائض: باب إذا استهل المولود ورث ، الصحيحة: 153 ، إرواء الغليل: 1707 ، ابن ماجة: 2751 ، بيهقى: 241/6]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ، حضرت جابر بن عبد الله رضی اللہ عنہ ، قاضی شریح ، امام نخعی ، امام مالک اور اہل مدینہ رحمہم اللہ ۔ ان سب کا یہی موقف ہے کہ بچہ چیخنے سے پہلے وارث نہیں ہو گا ۔
[ابن أبى شيبة: 288/6 ، كتاب الفرائض: باب فى الاستهلال الذى يورث به ما هو]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے