تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ
سوال : اذان سے قبل صلوۃ کے مروجہ کلمات کہنا کیسا ہے؟ کیا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایسا کرتے تھے؟
جواب : اذان کی ابتدا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوٰۃ (مروجہ کلمات الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ وغیرہ ) سنت سے ثابت نہیں۔ اذان کے بعد مسنون صلوٰۃ و اذکار پڑھنا باعثِ فضیلت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کا یہی معمول تھا اور یہی اہل سنت کا طریقہ ہے۔ اذان سے قبل درود و سلام پڑھنا اہل بدعت کا طریقہ ہے۔