ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا سجدہ تلاوت کے لیے وضو شرط ہے؟
جواب :
سجدہ تلاوت کے لیے وضو شرط نہیں، البتہ باوضو ہونا مستحب ہے.
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں:
لكن سجودها على الطهارة أفضل باتفاق المسلمين.
”مسلمانوں کا اجماع ہے کہ وضو کی حالت میں سجدہ تلاوت کرنا افضل ہے۔“
(الفتاوى الكبرى: 349/1)