ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
اگر کسی عورت کا دودھ کپڑے کو لگ جائے، تو اس میں نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب:
عورت کا دودھ پاک ہے، جس کپڑے کو لگ جائے، اس میں نماز جائز ہے، خواہ وہ عورت محرم ہو یا غیر محرم۔
❀ علامہ ابن العربی رحمہ اللہ (543ھ) فرماتے ہیں:
لبن بني آدم، ولبن كل حيوان يؤكل لحمه طاهر باتفاق.
”انسانوں اور ماکول اللحم چوپاؤں کا دودھ بالا اتفاق پاک ہے۔“
(المسالك في شرح موطأ مالك: 72/2)