تحریر: عمران ایوب لاہوری
لونڈی کو جلا وطن نہیں کیا جائے گا
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إذا زنت الأمة فتبين زناها فليجلدها ولا يثرب ثم إن زنت فليجلدها ولا يثرب ثم إن زنت الثالثة فليبعها ولو حبل من شعر
”جب لونڈی زنا کرے اور اس کا زنا واضح ہو جائے تو اسے کوڑے لگاؤ اور اسے ملامت مت کرو ، پھر اگر وہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ اور ملامت مت کرو ۔ پھر اگر وہ تیسری مرتبہ زنا کرے تو اسے فروخت کر دو ۔ خواہ بالوں کی بنی ہوئی ایک رسی کے بدلے ۔“
[بخاري: 6839 ، كتاب الحدود: باب لا يثرب على الأمة إذا زنت ولا تنفى]
اس حدیث میں محل شاہد یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لونڈی کی حد بیان کرتے ہوئے صرف کوڑوں کا ہی حکم دیا ہے ،
جلا وطنی کا نہیں ۔