تحریر: عمران ایوب لاہوری
پاگل کو رجم نہیں کیا جائے گا
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہے کہ ایک آدمی نے مسجد میں حاضر ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چار مرتبہ یہ گواہی دی کہ اس نے زنا کیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور پوچھا:
أبك جنون
”کیا تو پاگل ہے؟“
کہا نہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اسے رجم کر دو ۔“
[بخاري: 6815 ، كتاب الحدود: باب لا يرحم المجنون والمجنونة]
یقیناََ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پوچھنے کا مقصد یہی تھا کہ اگر وہ پاگل ہے تو اس سے رجم کی سزا کو ساقط کر دیا جائے ۔