تحریر: عمران ایوب لاہوری
بغیر مطالبے کے گواہی دینے کی مذمت
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سب سے بہترین میرا زمانہ ہے پھر ان لوگوں کا زمانہ ہے جو ان کے قریب ہیں پھر ان کے بعد ایسے (برے ) لوگ پیدا ہو جائیں گے:
يشهدون ولا يستشهدون
”جو گواہی دیں گے لیکن ان سے گواہی مانگی نہیں گئی ہو گی ۔“
وہ خائن ہوں گے امین نہیں ہوں گے ، وہ نذر مانیں گے لیکن نذر پوری نہیں کریں گے اور ان میں موٹاپا ظاہر ہو جائے گا ۔“
[بخارى: 2428 ، كتاب الرقاق: باب ما يحذر من زهرة الدنيا والتنافس فيها]