تحریر: عمران ایوب لاہوری
گواہی چھپانے والا گنہگار ہے
ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ :
وَلَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ ۚ وَمَن يَكْتُمْهَا فَإِنَّهُ آثِمٌ قَلْبُهُ [البقرة: 283]
”اور گواہی مت چھپاؤ اور جو گواہی چھپائے گا یقیناََ وہ گنہگار دل والا ہے ۔“
مذکورہ آیت میں بالخصوص دل کا ذکر اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ کسی چیز کو چھپائے رکھنا دل کا فعل ہے ۔ علاوہ ازیں تمام اعضائے بدن میں دل ہی وہ حصہ ہے کہ اگر وہ صحیح ہو جائے تو سارا جسم صحیح رہتا ہے اور اگر وہ خراب ہو جائے تو سارا جسم خراب ہو جاتا ہے ۔