شروع میں بسم الله اور آخر میں الحمد لله کہے
قرآن میں پینے کے لیے لفظِ طعام استعمال ہوا ہے جیسا کہ اس کے دلائل حسب ذیل ہیں:
➊ وَمَن لَّمْ يَطْعَمْهُ فَإِنَّهُ مِنِّي [البقرة: 249]
”جس نے اس (نہر) سے نہ چکھا وہ میرا ہے ۔“
(قرطبیؒ) یہ آیت پانی کے طعام ہونے پر دلالت کرتی ہے ۔
➋ لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا [المائدہ: 93]
”ایسے لوگوں پر جو کہ ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں اس چیز میں کوئی گناہ نہیں جس کو وہ کھاتے پیتے ہوں ۔“
معلوم ہوا کہ طعام (کھانے ) میں پانی بھی شامل ہے اور پیچھے بیان کر دیا گیا ہے کہ طعام (کھانے) سے پہلے اور بعد میں بسم الله ، الحمد لله اور دیگر مسنون دعائیں پڑھنی چاہیں ۔ چونکہ طعام میں پانی بھی شامل ہے اس لیے پانی پینے سے پہلے بسم الله اور بعد میں الحمد لله پڑھنا چاہیے ۔