کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنے کی سنت
تحریر: عمران ایوب لاہوری

فارغ ہونے کے بعد اپنی انگلیاں اور برتن صاف کر لے
➊ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إذا أكل أحدكم طعاما فلا يمسح يده حتى يلعقها أو يلعقها
”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اپنا ہاتھ صاف نہ کرے حتٰی کہ اسے چاٹ لے یا کسی سے چٹوالے ۔“
[بخارى: 5456 ، كتاب الأطعمة: باب لعق الأصابع ومصها…. ، مسلم: 2031 ، ابو داود: 3847 ، ابن ماجة: 3269 ، أحمد: 221/1]
➋ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلیاں اور برتن چاٹ کر صاف کرنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ
إنكم لاتدرون فى أى طعامكم البركة
”تم نہیں جانتے تمہارے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے ۔“
[مسلم: 2033 ، كتاب الأشربة: باب استحباب لعق الأصابع والقصعة وأكل الساقطة بعد مسح ما يصيبها من أذى ، أحمد: 315/3 ، ابن ماجه: 3279]
➌ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ :
أن رسول الله كان إذا أكل طعاما لعق أصابعه الثلاث
”رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھاتے تو اپنی تین انگلیاں چاٹ لیتے ۔“
[مسلم: 2034 ، كتاب الأشربة: باب استحباب لعق الأصابع والقصعة وأكل الساقطة بعد مسح ما يصيبها من أذى ، ابو داود: 3845 ، ترمذي: 1803]
انگلیاں چاٹنے سے پہلے تولیے کا استعمال
انگلیاں چاٹنے سے پہلے تولیہ استعمال نہیں کرنا چاہیے اور آج کل تو ٹشو کا استعمال عام ہے لیکن انگلیاں چاٹنے سے پہلے اس سے بھی اجتناب کرنا چاہیے جیسا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ولا يمسح يده بالمنديل حتى يلعق أصابعه
”اور (کھانا کھانے والا ) اپنے ہاتھ تولیے سے مت صاف کرے حتٰی کہ اپنی انگلیاں چاٹ لے ۔“
[مسلم: 2033 ، كتاب الأشربة: باب استحباب لعق الأصابع والقصعة أكل الساقطة بعد مسح ما يصيبها من أذى]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے