ذبح کے وقت جانور کو قبلہ رخ کرنا
تحریر: عمران ایوب لاہوری

ذبح کے وقت جانور کو قبلہ رخ کرنا
امام شوکانیؒ فرماتے ہیں کہ ذبح کے وقت جانور کو قبلہ رخ کرنے کی کوئی واضح دلیل موجود نہیں ۔
[السيل الجرار: 69/4]
تا ہم ایک روایت سے استدلال کرتے ہوئے یہ حکم لگایا جاتا ہے کہ ذبح کے وقت جانور کو قبلہ رخ لٹانا چاہیے جیسا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن سینگ والے دو چتکبرے ، خصی ، مینڈھے ذبح کیے ۔ پس جب آپ نے انہیں قبلہ رخ کر لیا تو یہ دعا پڑھی:
وجهت وجهى للذى فطر السموات ……
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذبح کر دیا ۔“
[ضعيف: ضعيف ابو داود: 597 ، كتاب الضحايا: باب ما يستحب من الضحايا ، ابو داود: 2795 ، اگرچه شيخ البانيؒ نے اس روايت كو ضعيف قرار ديا هے ليكن يه حسن درجه تك پہنچ جاتي هے۔]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1