تحریر: عمران ایوب لاہوری
سودی بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوانا
سودی بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوانا بھی ناجائز ہے کیونکہ اگر سیونگ اکاؤنٹ ہو گا تو وہ سود لینے دینے کی وجہ سے حرام ہے اور اگر کرنٹ اکاؤنٹ ہو گا تو وہ سودی کاروبار میں تعاون کی وجہ سے ناجائز ہے۔ ارشاد باری تعالٰی ہے کہ :
وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ [المائدة: 2]
”اور گناہ اور سرکشی کے کاموں میں ایک دوسرے کا تعاون مت کرو ۔“