مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
انسان کو اپنی ذات اور اپنے گھر والوں پر خرچ کرنے کا اجر ملتا ہے
انسان جو کچھ رضاء الہی کے حصول کی خاطر اپنی ذات پر اور اپنے اہل خانہ پر خرچ کرتا ہے اس کا اس کو اجر ملتا ہے، جس طرح آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد بن ابی وقاص سے کہا تھا: ”جان لو ! تم جو خرچ بھی اللہ کی رضا کے حصول کی خاطر کرو گے، تم کو اس کا اجر ملے گا حتی کہ اس لقے پر بھی جو تم اپنی بیوی کے منھ میں ڈالتے ہو“، یعنی اس لقمے پر بھی تجھے اجر ملے گا جو تمھاری بیوی تمہارے اس پر خرچ کرنے کی وجہ سے کھاتی ہے۔
[ابن عثيمين: نورعلي الدرب: 13]