تحریر: عمران ایوب لاہوری
تجارت کے لیے بحری سفر
➊ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ
وَتَرَى الْفُلْكَ فِيهِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ [الفاطر: 12]
”آپ دیکھتے ہیں کہ بڑی بڑی کشتیاں پانی کو چیرنے پھاڑنے والی ان دریاؤں میں ہیں تا کہ تم اس کا فضل تلاش کرو۔ “
➋ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی اسرائیل کے ایک آدمی کا تذکرہ فرمایا جو سمندر میں نکل گیا اور اس نے (تجارت کے ذریعے ) اپنی حاجت پوری کی ۔“
[بخاري: 2063 ، كتاب البيوع: باب التجارة فى البحر]