تحریر: عمران ایوب لاہوری
دوران رضاعت مباشرت غیلہ کا حکم
غیلہ سے مراد خاوند کا بیوی سے ایسی حالت میں مباشرت کرنا ہے جب وہ گود کے بچے کو دودھ پلا رہی ہو۔ حضرت جذامہ بنت وہب رضی اللہ عنہا کی حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے غیلہ سے منع کرنے کا ارادہ کیا لیکن جلد ہی میری نظر روم و فارس پر پڑی جو اپنی اولاد سے غیلہ کرتے ہیں اور یہ غیلہ ان کی اولاد کو کچھ بھی نقصان نہیں دیتا۔
[مسلم: 1442 ، كتاب النكاح: باب جواز الغيلة ، أبو داود: 3882 ، موطا: 607/2 ، ترمذي: 2077 ، ابن ماجة: 2011]