خواب میں سانپ اور اس کے زہر کی تعبیر

سوال:

میرے والد کے انتقال کو تین مہینے ہو چکے ہیں۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے والد نے دوسری شادی کی تھی، جس پر ہم ناراض ہو کر چلے گئے۔ حالانکہ حقیقت میں میرے والد کی صرف ایک ہی شادی تھی۔ پھر خواب میں میرے سامنے ایک پلیٹ رکھی جاتی ہے، جس میں سفید چاول، صوف، اور ایک چھوٹا سا ہرے رنگ کا سانپ ہوتا ہے۔ میں سانپ کو کاٹ کر کھانے کے لیے اٹھاتا ہوں، لیکن وہ مجھے پسند نہیں آتا اور میں اسے تھوک دیتا ہوں۔ اس کے بعد دوبارہ میرے سامنے پلیٹ رکھی جاتی ہے، جس میں سفید چاول، سالن، اور سانپ کا زہر ہوتا ہے۔ میں خواب میں زہر کو اٹھا کر پیتا ہوں، پھر اسے بھی تھوک دیتا ہوں، اور اسی حالت میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
اس خواب کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے؟

جواب از فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

  • سانپ کا گوشت کھانا: خواب میں سانپ کھانے کا مطلب دشمن پر غالب آنا ہے۔
  • سانپ کا زہر: خواب میں سانپ کا زہر روپیہ پیسہ اور مال و دولت کی علامت ہو سکتا ہے۔

یہ خواب دشمنوں پر فتح اور مالی امور میں کچھ نشیب و فراز کی طرف اشارہ کر سکتا ہے۔ اللہ بہتر جانتا ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1