تحریر: عمران ایوب لاہوری
تعزیت کے لیے کسی ایک جگہ پر اکٹھے ہونا
(مثلا گھر ، قبرستان یا مسجد وغیرہ میں ) اور اہل میت کا آنے والوں کے لیے کھانا تیار کرنا درست نہیں جیسا کہ حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ :
كنا نعد الاجتماع إلى أهل الميت وصنعة الطعام بعد دفنه من النياحة
”ہم میت کے گھر والوں کے پاس جمع ہونے اور تدفین کے بعد کھانا تیار کرنے کو نوحہ شمار کرتے تھے ۔“
[صحيح: أحكام الجنائز: ص/ 210 ، ابن ماجة: 1612 ، كتاب الجنائز: باب ما جاء فى النهي عن الاجتماع إلى أهل الميت ، أحمد: 204/2 ، حافظ بوصيريؒ نے اسے صحيح كها هے۔ الزوائد: 535/1]