تحریر: عمران ایوب لاہوری
مصیبت زدہ شخص ابتدائی طور پر صبر کا مظاہرہ کرے
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إنما الصبر عند الصدمة الأولى
”صرف صبر وہ ہے جو پہلے صدمے کے وقت کیا جائے ۔“
[بخاري: 1283 ، مسلم: 926 ، أبو داود: 3124 ، ترمذي: 988 ، نسائي: 22/4 ، أحمد: 130/3]
مصیبت زدہ شخص مندرجہ ذیل دعائیں پڑھے
➊ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
[البقرة: 156]
➋ اللَّهُمَّ أَجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَأَخْلِفُ لِى خَيْرًا مِّنْهَا
[أحمد: 309/6 ، مسلم: 918 ، ابن ماجة: 1598]