سوال
کیا عمرہ ادا کرنے والا طواف اور سعی دو الگ دنوں میں کرسکتا ہے، یا انہیں متصل ہی ادا کرنا ضروری ہے؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
شوقیہ طور پر ایسا نہ کرے تاکہ کسی اشتباہ کا سامنا نہ ہو، لیکن اگر کسی نے ایسا کر لیا ہے تو اس کا عمرہ صحیح ہے۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کسی نے طواف مکمل کیا اور نماز کا وقت ہو گیا، تو وہ پہلے نماز پڑھ کر پھر سعی کرتا ہے۔ اسی طرح، کبھی سعی کے دوران نماز کھڑی ہو جاتی ہے تو وہ پہلے نماز ادا کر لیتا ہے۔
لہٰذا، طواف اور سعی کا متصل ہونا ضروری نہیں ہے، البتہ بلاعذر ایسا کرنے سے اجتناب بہتر ہے۔