جمعہ کی ایک رکعت پانے والے کے لیے مکمل نماز کا حکم
تحریر: عمران ایوب لاہوری

جس نے جمعہ کی ایک رکعت پا لی اس کا جمعہ ہو گیا

➊ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من أدرك ركعة من صلاة الجمعة أو غيرها فقد ادرك الصلاة
”جس نے نماز جمعہ یا کسی اور نماز کی ایک رکعت حاصل کر لی تو یقیناََ اس نے مکمل نماز حاصل کر لی۔“
[صحيح: صحيح ابن ماجة: 922 ، كتاب إقامة الصلاة والسنة فيها: باب ما جاء فيمن أدرك من الجمعة ركعة ، ابن ماجة: 1123 ، نسائي: 557 ، دارقطني: 12/2]
➋ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من أدرك من الجمعة ركعة فليصل إليها أخرى
”جسے نماز جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ دوسری رکعت بھی اس کے ساتھ ملا لے ۔“
[صحيح: صحيح ابن ماجة: 920 أيضا ، إرواء الغليل: 622 ، ابن ماجة: 1121]
➌ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من أدرك من الصلاة ركعة فقد أدرك
”جس نے کسی نماز کی ایک رکعت حاصل کر لی تو بے شک اس نے (مکمل نماز ) حاصل کر لی ۔“
[صحيح: صحيح ابن ماجة: 921 أيضا ، إرواء الغليل: 87/3 ، صحيح أبو داود: 1026 ، ابن ماجة: 1122]
➍ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من أدرك من صلاة الجمعة ركعة فقد أدرك
”جس نے نماز جمعہ کی ایک رکعت حاصل کر لی تو بے شک اس نے مکمل نماز حاصل کر لی۔“
[شاذ: ضعيف نسائي: 78 ، كتاب الجمعة: باب من أدرك ركعة من صلاة الجمعة ، نسائى: 1425 ، حاكم: 291/1 ، شيخ البانيؒ نے جمعه كے الفاظ كے ساتھ اس حديث كو شاذ كها هے۔ شيخ محمد صجی حسن حلاق نے اسے صحيح كها هے۔ التعليق على سبل السلام: 161/3]
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ جس نے نماز جمعہ کی ایک رکعت پا لی اس کا جمعہ ہو گیا یہ بھی معلوم ہوا کہ نماز جمعہ کے لیے خطبہ شرط نہیں۔
(ابو حنیفہؒ ، شافعیؒ ، احمدؒ ) اس کو ترجیح دیتے ہیں ۔
[الروض النضير: 214/2 ، مغنى المحتاج: 296/1 ، بدائع الصنائع: 267/1 ، سبل السلام: 633/2]
(صدیق حسن خانؒ) خطبہ جمعہ شرط نہیں ہے اور جس نے ایک رکعت پا لی اس کا جمعہ مکمل ہے۔
[الروضة الندية: 354/1]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1