تحریر: عمران ایوب لاہوری
دوران خطبہ سورہ ق کی قراءت
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کثرت کے ساتھ خطبہ میں اس سورت کی قراءت فرماتے تھے جیسا کہ حضرت ام ہشام بنت حارثہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے سورۃ ”ق“ رسول اللہ کی زبان سے سن سن کر یاد کر لی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر جمعہ کو منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ جمعہ میں اس سورت کی تلاوت کیا کرتے تھے ۔
[مسلم: 873 ، كتاب الجمعة: باب تخفيف الصلاة والخطبة ، نسائي: 1411 ، أبو داود: 1100]