سوال
کیا میمونہ نام رکھنا درست ہے اور اس کا کیا مطلب ہے؟
جواب از فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی
میمونہ نام رکھنا بالکل صحیح ہے، کیونکہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے ایک کا نام بھی تھا، یعنی سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا۔
میمونہ کا معنی
◄ پاکیزہ
◄ سعادت مند
◄ بابرکت
خلاصہ
میمونہ ایک خوبصورت، بابرکت اور پاکیزہ نام ہے، اور اسے رکھنا شرعاً درست ہے۔