سوال
سونے اور مرنے میں کیا فرق ہے؟ اگر انسان کی روح نیند میں الله کے پاس ہوتی ہے، تو وہ زندہ کیسے رہتا ہے اور سوتے وقت چیزوں کا احساس کیسے کر لیتا ہے؟ فوت ہونے پر تمام حواس ختم کیوں ہو جاتے ہیں؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
روح کی دو اقسام:
روحِ حیوانی:
- یہ جسم کی زندگی کے لیے ضروری ہے۔
- سونے کے دوران یہ روح جسم میں موجود رہتی ہے، اسی لیے انسان زندہ رہتا ہے۔
روحِ انسانی:
- یہ الله کے پاس چلی جاتی ہے۔
- انسان کو باقی مخلوقات سے ممتاز کرتی ہے۔
- انسان کی تکلیف، عبادات اور ذمہ داری کا تعلق اسی روح سے ہے۔
نیند اور موت کا فرق:
- نیند میں انسان روحِ حیوانی کی موجودگی کی وجہ سے زندہ رہتا ہے اور کچھ حواس بھی کام کرتے ہیں، جیسے خواب دیکھنا یا کسی آواز کا احساس ہونا۔
- موت کے وقت روحِ حیوانی اور روحِ انسانی دونوں قبض کر لی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے تمام حواس ختم ہو جاتے ہیں اور انسان مکلّف نہیں رہتا۔
قرآن کا بیان:
اللہ تعالیٰ نے روح کے متعلق واضح فرمایا:
’’وَيَسۡــئَلُوۡنَكَ عَنِ الرُّوۡحِ ؕ قُلِ الرُّوۡحُ مِنۡ اَمۡرِ رَبِّىۡ وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ اِلَّا قَلِيۡلًا‘‘
(سورۃ بنی اسرائیل: 85)
’’اور وہ تجھ سے روح کے بارے میں پوچھتے ہیں، کہہ دے روح میرے رب کے حکم سے ہے اور تمہیں علم میں سے بہت تھوڑے کے سوا نہیں دیا گیا۔‘‘
مزید مطالعے کے لیے کتب:
- کتاب الروح از ابن قیم
- عذاب القبر، روح اور سماع الموتی از شیخ عبد الرحمن کیلانی