مغرب اور عشاء کی نماز اکھٹی پڑھنے کا شرعی طریقہ

سوال

اگر مغرب اور عشاء کی نماز اکھٹی پڑھی جائے تو ان کا طریقہ کیا ہوگا؟ فرض نماز کے بعد سنتوں کا کیا طریقہ ہوگا؟

جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

نمازوں کو جمع کرنے کی اجازت:

نمازوں کو جمع کرنے کی اجازت سفر کی حالت میں دی گئی ہے۔ اس میں دو اقسام ہیں:

  • جمع تقدیم: ظہر کے وقت عصر اور مغرب کے وقت عشاء کی نماز پڑھنا۔
  • جمع تاخیر: عصر کے وقت ظہر اور عشاء کے وقت مغرب کی نماز پڑھنا۔

سفر میں سنت مؤکدہ کا حکم:

سفر میں سنت مؤکدہ پڑھنا ثابت نہیں ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سفر میں صرف فجر کی سنتیں اور وتر پڑھنا ثابت ہے۔

حضر میں نمازوں کا جمع کرنا:

حضر (عام حالات) میں سنتوں کی ادائیگی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
صحیح مسلم کی روایت کے مطابق حضر میں کبھی کبھار مجبوری کی وجہ سے نمازیں جمع کی جا سکتی ہیں، لیکن اسے عادت نہیں بنانا چاہیے۔

سنتوں کی ترتیب:

اگر حضر میں مغرب اور عشاء جمع کی گئی ہے:

  • مغرب کی سنتیں پڑھ لیں، پھر عشاء کی فرض نماز ادا کریں۔
  • سنتیں قضا بھی کی جا سکتی ہیں، اگر موقع پر ادا نہ کی جا سکیں۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1