شیطان کے گناہوں کے فریب سے بچنے کا نبوی حل
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

 سوال:

جب شیطان میرے لیے گناہوں کو مزین کرے تو میں کیسے اس کا مقابلہ کروں ؟

جواب :

اللہ پر توکل کریں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّـهِ ۖ إِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِينِ ﴿٧٩﴾
پس اللہ پر بھروسا کر، یقیناً تو وامع حق پر ہے۔“ [النمل: 79]
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اپنے شاگرد سے کہا: تو شیطان سے کیسے بچے گا؟ شاگرد نے کہا: میں اس کا مقابلہ کروں گا۔ انھوں نے کہا: اگر وہ پھر آ گیا تو؟ شاگرد نے کہا: میں اس کا مقابلہ کروں گا، میں پوری شدت اور ہمت سے اس کا مقابلہ کروں گا۔ امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے کہا:
”یہ کام اس طرح سے تجھ پر طویل ہوتا جائے گا، اس کا حل یہ ہے کہ تو شیطان کے رب کی پناہ مانگ، وہ تجھ سے اس کو دور کر دے گا۔ “

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے