کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کا شرعی حکم
ماخوذ: فتاویٰ علمائے حدیث، کتاب الطہارۃ، جلد 1، صفحہ 44

سوال:

بلا عذر کھڑے ہو کر پیشاب کرنا جائز ہے یا ناجائز؟

جواب:

اگر کھڑے ہو کر پیشاب کرتے وقت پیشاب کی چھینٹوں سے بچا جائے تو ایسا کرنا جائز ہے۔ حدیث شریف میں ذکر ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود کھڑے ہو کر پیشاب کیا ہے۔ اکثر محدثین بھی اس کے جواز کے قائل ہیں۔ اس مسئلے کی تفصیل کے لیے ترمذی شریف اور دیگر شروحِ حدیث کا مطالعہ مفید ہوگا۔

حضرت العلام مولانا محمد یونس صاحب دہلوی
(الجواب صحیح: علی محمد سعیدی، جامعہ سعیدیہ، خانیوال، مغربی پاکستان، اہل حدیث گزٹ دہلی، جلد نمبر ۸، شمارہ نمبر ۲۱)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے