نماز مغرب کے وقت کھانا حاضر ہو جائے
تو پہلے اطمینان سے کھانا تناول کرنا چاہیے پھر نماز ادا کرنی چاہیے۔
➊ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
إذا قدم العشاء فـابـدوا به قبل أن تصلوا المغرب
”جب شام کا کھانا پیش کر دیا جائے تو تم نماز مغرب ادا کرنے سے پہلے اسے (کھانا) شروع کرو۔“
[بخارى: 672 ، كتاب الأذان : باب إذا حضر الطعام وأقيمت الصلاة ، مسلم 64 ، ترمذي 353 ، نسائي 111/2 ، ابن ماجة 933 ، أحمد 110/3 ، دارمي 293/1 ، بيهقي 72/3 ، شرح السنة 801 ، ابن خزي 934 ، ابن حبان 2066 ، أبو عوانة 14/2]
➋ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی اسی طرح کی روایت مروی ہے اور صحیح بخاری اور سنن ابی داود وغیرہ میں یہ زائد الفاظ بھی موجود ہیں کہ ”حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے لیے کھانا رکھ دیا جاتا تھا اور ادھر نماز کھڑی ہو جاتی تو وہ نماز ادا نہیں کرتے تھے حتی کہ کھانے سے فارغ ہو جاتے حالانکہ وہ امام کی قراءت سن رہے ہوتے تھے ۔“
[بخاري: 673 ، كتاب الأذان : باب إذا حضر الطعام وأقيمت الصلاة ، مسلم 559 ، أبو داود 3757 ، ابن ما. 934 ، ترمذي 354 ، ابن خزيمة 935]