فتویٰ : شیخ ابن جبرین حفظ اللہ
سوال :
کیا میرے لئے ولادت کی تکلیف (دردزہ) میں نماز پڑھنا جائز ہے؟
جواب :
حیض یا نفاس سے پاکیزگی کی حالت میں عورت پر نماز پڑھنا واجب ہے۔ اگر عورت نے ولادت سے ایک آدھ دن پہلے خون دیکھا تو یہ خون نفاس کے تابع ہو گا‘ لہٰذا اس وجہ سے وہ نماز نہ پڑھے اور اگر خون نہیں آیا تو چاہے عورت ولادت کی تکلیف سے دوچار ہی کیوں نہ ہو اسے نماز پڑھنا ہو گی، بالکل اس مریض کی طرح جو بیماری کو محسوس کرتے ہوئے بھی نماز ادا کرتا ہے پس تو جب تک اس کی عقل باقی ہے اس سے نماز ساقط نہ ہو گی۔