کیا شیطان کے بھی دوست ہوتے ہیں ؟ شیطان کی قوت کیسی ہے؟
جواب :
اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
«الَّذِينَ آمَنُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ الطَّاغُوتِ فَقَاتِلُوا أَوْلِيَاءَ الشَّيْطَانِ ۖ إِنَّ كَيْدَ الشَّيْطَانِ كَانَ ضَعِيفًا» [النساء: 76]
”وہ لوگ جو ایمان لائے وہ اللہ کے راستے میں لڑتے ہیں اور وہ عام لوگ جنھوں نے کفر کیا وہ باطل معبود کے راستے میں لڑتے ہیں۔ پس تم شیطان کے دوستوں سے لڑو، بے شک شیطان کی چال ہمیشہ نہایت کمزور رہی ہے۔“
یعنی مومن بندے اللہ کی اطاعت اور اس کی رضا کے لیے قتال کرتے ہیں اور کافر شیطان کی اطاعت میں لڑتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ نے مومنین کو اپنے شمنوں کے خلاف لڑنے کی ترغیب دیتے ہوئے فرمایا :
«فَقَاتِلُوا أَوْلِيَاءَ الشَّيْطَانِ ۖ إِنَّ كَيْدَ الشَّيْطَانِ كَانَ ضَعِيفًا »
”پس تم شیطان کے دوستوں سے لڑو، بے شک شیطان کی چال ہمیشہ نہایت کمزور رہی ہے۔“
تو معلوم ہوا کافر شیطان کے دوست ہیں اور شیطان کی طاقت کمزور ہے۔