میں مسجد میں اور گھر سے باہر کیسے اپنے آپ کو شیطان سے محفوظ رکھوں
جواب :
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک آپ جب مسجد میں داخل ہوتے تو کہتے :
« أعوذ بالله العظيم، وبوجهه الكريم، وسلطانه القديم، من الشيطان الرجيم »
”میں عظمت والے اللہ کی اور اس کے کریم چہرے کی اور قدیم سلطنت کی پناہ چاہتا ہوں، مردود شیطان سے۔“
عبداللہ نے کہا کہ آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ جب آدمی یہ بات کہتا ہے تو شیطان کہتا ہے :
«حفظ مني سائر اليوم »
”یہ بقیہ سارا دن مجھ سے محفوظ ہو گیا۔“ [سنن أبى داود، رقم الحديث 466صحيح الجامع، رقم الحديث 4591]
رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
« اللهم إني أسألك من فضلك، اللهم اعصمني من الشيطان الرجيم »
”اے اللہ ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہو، اے اللہ! مجھے مردود شیطان سے بچا۔“ [سنن ابن ماجه، رقم الحديث 773 سنن ابن ماجه 129/1]