مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
ایک آدمی فوت ہو گیا ہے اور اس کی کچھ رقم میرے ذمے ہے
تم پر واجب ہے کہ اس کے ورثا کو تلاش کرو اور انہیں میت کی رقم دو، کیونکہ جب انسان مر جاتا ہے تو اس کا مال اس کے ورثا کو منتقل ہو جاتا ہے، اگر تم انہیں پہچاننے سے معذور ہو جاؤ تو پھر اس رقم کے مالک کی طرف سے صدقہ کر دو، یعنی جس کا مال ہے اس کی طرف سے نیت کرو، اللہ تعالیٰ اپنے علم قدرت اور قوت کے ساتھ اسے اس تک پہنچا دے گا جس کا وہ حق ہے۔
[ابن عثيمين: نور على الدرب: 17/234]