بہترین گواہ کی خصوصیات اور حدیث کی تشریح
مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

شہادات (گواہیاں)

اس حدیث کا کیا معنی ہے کہ ”میں تمہیں بہترین گواہ کی خبر دیتا ہوں اور وہ ایسا آدمی ہے جو پوچھنے سے پہلے گواہی پیش کر دے۔“

[صحيح مسلم 1719/19]
اس سے مراد یہ ہے کہ بہترین گواہ وہ ہے کہ جب اس کی ضرورت پیش آئے تو وہ گواہی کے لیے آجائے، خواہ اس سے اس کے متعلق پوچھا جائے یا نہ پوچھا جائے۔
انسان کبھی کسی معاملے کی گواہی دے سکتا ہے، لیکن جس شخص کی وہ گواہی دینا چاہتا ہے، وہ اس کی گواہی سے لا علم ہوتا ہے، لہٰذا جب وہ دیکھے کہ مقدمہ جج کے سامنے پیش ہوا ہے تو وہ گواہی کے لیے اس کے پاس جائے جس کی گواہی دینا چاہتا ہے اور اس کو بتائے کہ وہ اس کا گواہ ہے تاکہ وہ شخص اس گواہی کے ساتھ اپنا حق لے سکے۔
[ابن عثيمين: نورعلي الدرب: 3]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے