کیا وضو کرتے وقت مصنوعی دانتوں کو اتارا جائے ؟
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

جب آدمی نے مصنوعی دانت لگا رکھے ہوں تو کیا کلی کرتے وقت ان کا اتارنا واجب ہے ؟

جواب :

جب انسان نے مصنوعی دانت لگا رکھے ہوں تو بظاہر صحیح بات یہی محسوس ہوتی ہے کہ وضو کرتے وقت ان کو اتارنا واجب نہیں ہے ، یہ دانت انگوٹھی کے مشابہ ہیں اور وضو کرتے وقت انگوٹھی کو اتارنا واجب نہیں ہے ، بلکہ افضل یہ ہے کہ اس کو صرف انگلی پر حرکت دے لے اور وہ بھی واجب نہیں ہے ۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھی پہنتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کرتے وقت اس کو اتارتے ہوں ، حالانکہ انگوٹھی مصنوعی دانتوں کی نسبت پانی کو چمڑے تک پہنچنے سے روکنے میں زیادہ ظاہر ہیں ۔ اور خاص طور پر بلاشبہ بعض لوگوں پر ان مصنوئی دانتوں کو لگانا اور اتارنا شاق گزرتا ہے ۔
(محمد بن صالح العثمین رحمہ اللہ )

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے