یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔
سوال :
جب نفاس والی عورت چالیس دن سے پہلے پاک ہو جائے تو کیا اس پر روزہ اور نماز واجب ہے ؟
جواب :
ہاں ، جب نفاس والی چالیس دن سے پہلے پاک ہو جائے تو اس پر روزہ رکھنا واجب ہے اگر یہ رمضان میں ہو ، اور اس پر نمازوں کی ادائیگی بھی واجب ہے ، اور اس کے خاوند کے لیے اس سے مجامعت کرنا جائز ہے ، کیونکہ وہ پاک ہے اور روزے ، نماز اور جماع سے ممانعت کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔
(محمد بن صالح العثمین رحمہ اللہ )