کیا حائضہ عورت اپنے حیض کے پاک لباس میں نماز ادا کرے ؟
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

کیا حائضہ کے لیے پاک ہونے کے بعد اپنا لباس تبدیل کرنا واجب ہے یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس کو خون اور نجاست نہیں لگی ؟

جواب :

اس پر لباس تبدیل کرنا لازم نہیں کیونکہ حیض بدن کو نجس نہیں کرتا ہے اور خون حیض صرف اسی کو نجس کرے گا جس کو وہ لگے گا ، اسی لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو حکم دیا کہ جب ان کے کپڑوں کو خون حیض لگ جائے تو وہ ان کو دھو کر ان میں نماز ادا کریں ۔

(محمد بن صالح العثمین رحمہ اللہ )

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے