اس عورت کے روزے کا حکم جس کو حیض آنے کے احساس کے بغیر خون اترے
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

جب عورت خون نکلتا ہوا محسوس کرے ، لیکن فی الحقیقت اس کو غروب آفتاب سے پہلے خون نہ نکلے ، یا اس کو ماہواری کی درد محسوس ہو (مگر خون نہ آئے) تو کیا عورت کا اس دن کا روزہ درست ہوگا ؟ یا اس دن کی قضا کرنا پڑھے گی ؟

جواب :

جب پاک عورت روزے کی حالت میں انتقال حیض کو محسوس کرے لیکن خون حیض غروب آفتاب کے بعد جاری ہو ، یا اس کو حالت حیض کی درد تو شروع ہو جائے لیکن خون حیض غروب آفتاب کے بعد جاری ہو تو عورت کا اس دن کا روزہ صحیح اور درست ہوگا ، فرض روزہ ہونے کی صورت میں اس کا اعادہ لازم نہیں ہوگا اور نفل روزہ ہونے کی صورت میں اس کا ثواب باطل نہیں ہو گا ۔
(محمد بن صالح العثمین رحمہ اللہ )

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے